تازہ ترین - 02 مارچ 2026
ڈی ایس پی کی جانب سے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، بیوی اور بیٹی کے قتل کا اعتراف
پاکستان - 14 دسمبر 2025
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی اہلیہ اور بیٹی کے مبینہ اغوا کا معمہ حل ہو گیا، جہاں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں کے قتل میں خود ڈی ایس پی عثمان حیدر ملوث ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عثمان حیدر نے گھریلو تنازع کے باعث اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد ازاں اغوا کا ڈرامہ رچاتے ہوئے تھانہ برکی میں ایف آئی آر درج کروائی۔
مقتولہ بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد ہوئی۔
تحقیقات میں سامنے آیا کہ عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دوسری شادی کے بعد گھریلو جھگڑے شدت اختیار کر گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔
دیکھیں

