شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ کا سخت ردعمل، بدلہ لینے کا اعلان

news-banner

دنیا - 14 دسمبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا۔

 

 

 صدر ٹرمپ کے مطابق داعش کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ شام میں ہونے والے حملے میں تین بہادر امریکی شہریوں کی ہلاکت پر انہیں گہرا دکھ ہے اور اگر امریکی فورسز پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز شام کے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں سمیت تین امریکی شہری جان سے گئے۔