Entertainment

اداکارہ حنا آفریدی نے زندگی کے نئے سفر کی شروعات، تیمور اکبر سے منگنی کا اعلان

اداکارہ حنا آفریدی نے زندگی کے نئے سفر کی شروعات، تیمور اکبر سے منگنی کا اعلان
۱۴۴ دن پہلے

اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 انہوں نے اس خوشخبری کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس کے بعد شوبز حلقوں اور فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 

حنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور ملک کے کئی بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا۔

 

 بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔

 

ان کی منگنی معروف کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر المعروف تیموری سے ہوئی ہے۔

 

 یہ خبر مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت بنی، کیونکہ حنا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھا ہے۔ شوبز انڈسٹری اور مداحوں نے اس نئے مرحلے پر اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں