قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک

news-banner

پاکستان - 28 دسمبر 2025

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کو قلات میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔


سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔


اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔