سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر

news-banner

تازہ ترین - 29 دسمبر 2025

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہو گیا ہے۔


ایئرپورٹ ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق محفوظ فضائی آپریشن کے لیے کم از کم 500 میٹر حدِ نگاہ ضروری ہوتی ہے، تاہم اس وقت حدِ نگاہ صرف 100 میٹر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کی شدت میں کمی آتے ہی فلائٹ آپریشن کو معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا، جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ تمام متعلقہ ایئر لائنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔


مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ رکھیں۔