پشاور: داؤدزئی میں پولیس مقابلے میں 5 ٹارگٹ کلرز ہلاک

news-banner

پاکستان - 29 دسمبر 2025

پشاور: پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں 5 ٹارگٹ کلرز ہلاک ہوگئے۔

 

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ ہلاک شدہ ملزمان کا تعلق نجم الحسن عرف پینے گروپ سے تھا، جو مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

 

 ہلاک ملزمان نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور دیگر اضلاع میں پولیس کے مطلوب تھے۔

 

ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ مقابلے کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا اور پینے گروپ کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔