انٹرٹینمنٹ - 29 دسمبر 2025
سرینام میں دلخراش واقعہ: باپ کا چاقو بردار حملہ، 5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
دنیا - 29 دسمبر 2025
جنوبی امریکی ملک سرینام میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے اپنے پانچ بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ بیوی سے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جب مشتعل ہو کر ملزم نے بچوں اور دیگر افراد پر حملہ کر دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں بچوں کے علاوہ پڑوسی بھی شامل ہیں۔
ملزم نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں

