پاکستان - 29 دسمبر 2025
کیا ہماری کائنات ایک عظیم بلیک ہول کے اندر موجود ہے؟ ماہرینِ طبیعیات کا حیران کن نظریہ
تازہ ترین - 29 دسمبر 2025
کچھ ماہرِ طبیعیات کا خیال ہے کہ ہماری پوری کائنات درحقیقت کسی بہت بڑے بلیک ہول کے اندر موجود ہو سکتی ہے۔
اگرچہ یہ نظریہ تاحال ثابت شدہ نہیں، تاہم یہ چند سائنسی مشاہدات اور نظریاتی خیالات کی بنیاد پر سامنے آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بلیک ہولز کی طبیعیات اور کائنات کی توسیع کے درمیان کچھ ریاضیاتی مماثلتیں پائی جاتی ہیں، جنہیں محض اتفاق قرار دینا مشکل سمجھا جاتا ہے۔
اسی طرح بگ بینگ کے آغاز میں کائنات ایک انتہائی گھنے اور گرم نقطے سے پھیلتی دکھائی دیتی ہے، جو بلیک ہول کے مرکز میں پائی جانے والی انتہائی کثافت سے مشابہت رکھتی ہے۔
مزید برآں، انسان کائنات کو ایک خاص حد سے آگے مشاہدہ نہیں کر سکتا، جسے بعض سائنس دان بلیک ہول کے ایونٹ ہورائزن سے تشبیہ دیتے ہیں، جہاں سے آگے کی معلومات باہر نہیں آ سکتیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ کششِ ثقل اور کوانٹم طبیعیات کی مکمل تفہیم ابھی ممکن نہیں ہو سکی، اسی سائنسی خلا کے باعث ایسے غیر معمولی نظریات جنم لیتے ہیں۔
دیکھیں

