پاکستان - 29 دسمبر 2025
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن راشد اسپورٹس ایوارڈ سے نواز دیا گیا
کھیل - 29 دسمبر 2025
پاکستان کے اولمپک جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے دبئی میں منعقد ہونے والی 17ویں اسپورٹس ورلڈ سمٹ کے دوران شیخ محمد بن راشد اسپورٹس ایوارڈ وصول کر لیا۔
ایوارڈ تقریب میں عالمی سطح کے نامور اسپورٹس رہنماؤں اور شخصیات نے شرکت کی، جہاں ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی اور پاکستان کے لیے تاریخی کامیابی کو سراہا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ارشد ندیم بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
دیکھیں

