دنیا - 30 دسمبر 2025
امریکا اور شمالی یورپ میں شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ جاری
دنیا - 30 دسمبر 2025
امریکا کی متعدد ریاستیں شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں آ گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق آئندہ چند دنوں میں وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں برف باری، تیز ہوائیں اور بارش کی توقع ہے، جس سے 4 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔
برفانی طوفان کے باعث فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوا، جہاں 4 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور 600 سے زائد منسوخ کرنا پڑیں۔
شمالی یورپ میں بھی صورتحال سنگین ہے؛ سویڈن میں 40 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جبکہ سویڈن، ناروے اور فن لینڈ میں متعدد پروازیں اور فری سروسز منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دیکھیں

