دنیا - 30 دسمبر 2025
محسن نقوی: خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کا خاتمہ جاری
پاکستان - 30 دسمبر 2025
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان کا خاتمہ مشترکہ اقدامات سے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ خارجیوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، اور خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنا اولین ترجیح ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے بھی کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
دیکھیں

