انٹرٹینمنٹ - 31 دسمبر 2025
بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان، فرنٹ لائن جنگی طیارے شریک ہوں گے
پاکستان - 31 دسمبر 2025
بھارت نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق یہ مشقیں 20 اور 21 جنوری کو گجرات کے ضلع کچھ میں کی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق مشقوں کے دوران مخصوص فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند رکھا جائے گا اور یہ علاقہ صرف بھارتی فضائیہ کی تربیتی سرگرمیوں کے لیے مختص ہوگا۔
مشقوں میں فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے اور محدود فضائی زون میں عملی تربیت کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار سمیت دیگر جدید جنگی طیارے ان مشقوں میں شامل ہوں گے۔
مشقوں کے دوران تیز رفتار پروازیں، فضائی جنگی تربیت اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی مشقیں بھی کی جا سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقوں پر مشتمل ہے، جس میں بحیرہ عرب، سر کریک اور راجکوٹ و احمد آباد کے قریبی علاقے شامل ہیں۔
دیکھیں

