پاکستان - 31 دسمبر 2025
فیصل آباد–جھنگ روڈ پر بس اور مسافر وین میں ہولناک تصادم، 13 افراد جاں بحق
پاکستان - 31 دسمبر 2025
فیصل آباد–جھنگ روڈ پر کلی فقیر کے قریب بس اور مسافر وین کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد متعدد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دیکھیں

