نیا سال خوشیوں اور استحکام کا پیامبر ہو گا، صدر اور وزیراعظم کا قوم کیلئے پیغام

news-banner

پاکستان - 01 جنوری 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں دعا کی ہے کہ نیا سال پاکستان کیلئے خوشیوں، خوشحالی اور اللہ کے فضل و کرم کا پیغام لے کر آئے۔

 

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، تاہم قوم بے بس نہیں۔

 

 اتحاد، ثابت قدمی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ آنے والا ہر دن ملکی سالمیت اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کرے۔

 

 انہوں نے کہا کہ 2025ء وطن کے دفاع کے حوالے سے ایک تاریخی اور یادگار سال ثابت ہوگا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر معرکۂ حق میں تاریخ رقم کی، جبکہ فضائیہ نے ملکی فضائی حدود کا ناقابلِ تسخیر دفاع کیا۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔

 

انہوں نے دہشتگردی کے واقعات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی استحکام اور خوشحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری درست حکومتی پالیسیوں کا ثبوت ہے۔