پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

news-banner

کاروبار - 01 جنوری 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے سال کے آغاز اور کاروباری ہفتے کے چوتھے دن زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور کر لی۔

 

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2036 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ایک لاکھ 76 ہزار 90 پر پہنچ گیا۔

 

 مزید پیش رفت کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 132 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کی تیزی نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔