شیخ رشید کی چیف جسٹس سے اپیل: غریب کے مسائل کے پیش نظر 9 مئی کے کیسز جلد نمٹائے جائیں

news-banner

پاکستان - 03 جنوری 2026

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ غریب عوام کے گھروں میں بہت زیادہ مسائل ہیں، لہٰذا اپیلیں جلد سنی جائیں۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ 9 مئی کے دن پاکستان میں موجود نہیں تھے، لیکن اس حوالے سے کیس زیر التوا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں غریب لوگ جیلوں میں بند ہیں۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب عوام کے گھروں کا چولہا نہیں جل رہا، اور چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ 9 مئی کے کیسز کی اپیلیں سن کر جلد فیصلے کیے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔