رانا ثنا اللہ: مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ عمران خان ہیں

news-banner

پاکستان - 03 جنوری 2026

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ہیں۔

 

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی دیگر قیادت چاہتی ہے کہ مذاکرات ہوں، لیکن جب تک بانی پی ٹی آئی کی پالیسی مذاکرات کے حق میں نہیں ہوگی، تب تک کوئی بات نہیں بن سکتی۔ 

 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2011 سے آج تک مذاکرات میں رکاوٹ عمران خان ہی رہے ہیں، اور وہ مذاکرات نہیں چاہتے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی، پی ٹی آئی والے سپیکر آفس میں آکر بات کریں، تو ملاقات کا انتظام کیا جائے گا، لیکن اجازت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بجٹ کے وقت بھی مذاکرات کی بات کر چکے ہیں اور پی ٹی آئی کی طرف سے بار بار یہی کہا گیا کہ بغیر اجازت مذاکرات میں نہیں بیٹھ سکتے۔ 

 

اب قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر یا اپوزیشن لیڈر فیصلہ کریں گے اور ملاقات کے بعد بات آگے بڑھے گی۔