تازہ ترین - 03 جنوری 2026
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ: مودی حکومت اقلیتوں کے خلاف فاشسٹ اور انتہا پسند اقدامات کر رہی ہے
دنیا - 03 جنوری 2026
عالمی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی بی جے پی حکومت کے دور میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر سخت تنقید کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت صرف ہندو اکثریت کی ترجمان ہے اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی بھی بدترین مظالم کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق:
- 2014 کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں کو رہائش، تعلیم، ملازمت اور ووٹ کے حقوق میں امتیاز کا سامنا ہے۔
- 2025 میں بھارت میں 706 اینٹی کرسچن واقعات ریکارڈ ہوئے، جن میں گرجا گھروں پر حملے، عبادات میں مداخلت اور کرسمس کی علامتی چیزوں کو توڑنا شامل ہے۔
- اینٹی کنورژن قوانین، پولیس کی بے عملی اور ریاستی رویہ اقلیتوں کے خلاف تشدد کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
- بھارت کا سیکولر دعویٰ بے نقاب ہو چکا، اور ملک فل کلاس اکثریتی ریاست بن چکا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اترپردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کرسمس پر عیسائیوں پر منظم حملوں کی مثالیں بھی دی ہیں، جن میں گرجا گھروں کے باہر ہجوم، نعرے اور چرچ پر دھاوا شامل ہے۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو Country of Particular Concern قرار دینے کی سفارش کی، جبکہ مقامی اور بین الاقوامی مبصرین کے مطابق مودی حکومت کے رویے سے بھارت سفارتی طور پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مودی نے پر تشدد گروپس کی مزمت تک نہیں کی، جبکہ پاکستان میں کرسمس کی خوشیاں پوری قوم نے منائیں۔
دیکھیں

