تازہ ترین - 03 جنوری 2026
بھارتی قونصل خانوں میں جعلی ڈگریوں کے ساتھ H-1B ویزہ فراڈ کا ہوشربا انکشاف
دنیا - 03 جنوری 2026
بھارتی میڈیا اور دی کمیون کے مطابق بھارت میں جعلی ڈگریوں اور رشوت کے زور پر امریکی H-1B ویزوں کی فروخت کا منظم مافیا سرگرم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی، انسانی جرائم، دھوکہ دہی اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔
اہم نکات:
- بھارتی قونصل خانوں میں جعلی ڈگری رکھنے والے نوجوانوں کو امریکی H-1B ویزہ دیا جا رہا ہے۔
- کیرالا، تامل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، گوا اور دہلی میں منظم نیٹ ورک فعال ہے، کیرالا پولیس نے مختلف چھاپوں میں 100 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث افراد گرفتار کیے۔
- کیرالا سے 22 یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ سے زائد جعلی سرٹیفکیٹس برآمد ہوئے، جبکہ تامل ناڈو میں بھی کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔
- امریکی Center for Immigration Studies (CIS) کے مطابق بھارت میں روزانہ 200 سے زائد H-1B ویزے جاری کیے جا رہے ہیں، جن میں 80-90 فیصد جعلی ہیں۔
- ویزا فراڈ کے اس پورے عمل میں بھارتی سیاست دان اور سفارت کار سہولت فراہم کر رہے ہیں، امریکی سفارتکار مہوش صدیقی نے بھی اس دھوکہ دہی کا اعتراف کیا۔
- جعلی ویزا حاصل کرنے کے لیے بھارتی شہری جعلی ڈگری، بینک اسٹیٹمنٹس، شادی اور پیدائش کے سرٹیفکیٹس فراہم کر رہے ہیں اور بھاری رشوت دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں 36,025 جعلی ڈگریاں فروخت ہو چکی ہیں، اور یہ فراڈ عالمی سطح پر بھارت کی نااہلی اور جعلی شائیننگ انڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔
دیکھیں

