کپل شرما نے 2025 کا اختتام نئے کیفے کے افتتاح کے ساتھ کیا، دبئی میں کھل گیا "کیپس کیفے"

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 03 جنوری 2026

نامور بھارتی کامیڈین اور میزبان کپل شرما نے 2025 کا اختتام اسٹیج پر مزاح کے بجائے اپنی نئی سرمایہ کاری کے ساتھ کیا۔

 

انہوں نے 31 دسمبر 2025 کو دبئی میں اپنے "کیپس کیفے" کا افتتاح کیا، جو ان کے نیٹ فلکس شو کے انداز سے متاثر ہے۔

 

 یہ کیفے ایک ایسی جگہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جہاں شائقین بیٹھ کر کھانا کھائیں اور کپل شرما کی کامیڈی کی دنیا کا حصہ بن سکیں۔

 

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دبئی کی اسکائی لائن کے پس منظر میں 44 سالہ کپل شرما کو گاہک کا خیرمقدم کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو کیفے کے دوستانہ ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے کیفے کا اندرونی ڈیزائن کینیڈا کے شہر سرے میں موجود ان کے کیفے سے ملتا جلتا ہے، جہاں بھارتی اور مغربی کھانوں کے امتزاج کے ساتھ گرمجوش ماحول پیش کیا جاتا ہے۔

 

 کیفے شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔

 

یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دی گریٹ انڈین کپل شو نیٹ فلکس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

 

 شو کے چوتھے سیزن نے صرف دو ہفتوں میں 23 لاکھ ویوز حاصل کیے ہیں اور یہ نیٹ فلکس انڈیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نان فکشن شوز میں شامل ہے۔