تازہ ترین - 03 جنوری 2026
سوئیڈش گلوکارہ زارا لارسن کو پہلی بار گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی
انٹرٹینمنٹ - 03 جنوری 2026
سوئیڈن کی مقبول گلوکارہ زارا لارسن نے اپنے کیریئر میں پہلی بار گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ زارا کے لیے یہ نامزدگی ان کی محنت اور موسیقی کے جذبے کا اعتراف ہے۔
ان کا تیسرا اسٹوڈیو البم ’مڈ نائٹ سن‘ ستمبر میں ریلیز ہوا تھا اور اسے مداحوں اور ناقدین نے خوب سراہا۔
البم کے ٹائٹل ٹریک کو بہترین ڈانس پاپ ریکارڈنگ کے زمرے میں 2026 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔
زارا لارسن نے اس اعزاز کو اپنی محنت، لگن اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس گانے سے شروع ہی بہت امیدیں تھیں۔
واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز امریکا کی ریکارڈنگ اکیڈمی کی جانب سے موسیقی کی دنیا میں شاندار کارکردگی کے اعتراف کے لیے دیے جاتے ہیں اور یہ عالمی سطح پر موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈز میں شمار ہوتے ہیں۔
دیکھیں

