وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عالمی دنِ بریل پر لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا

news-banner

پاکستان - 04 جنوری 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابلِ تحسین ہیں۔

 

عالمی دنِ بریل کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے بریل کے موجد لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بریل بصارت سے محروم افراد کے لیے علم اور امید کی کرن ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سپیشل افراد کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں بے بصارت افراد کے لیے بریل ریڈنگ سسٹم مہیا کیا گیا ہے۔

 

مریم نواز شریف نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس میں بے بصارت افراد کو بریل پر پڑھتے دیکھ کر بے پناہ خوشی ہوئی اور یہ مراکز بریل نظام کتابت کے ذریعے درس و تدریس کا مکمل نظام فراہم کرتے ہیں۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ بصارت سے محروم افراد میں خصوصی صلاحیتیں موجود ہیں۔