پاکستان - 06 جنوری 2026
وینزویلا کے تیل تک مکمل رسائی نہ ملی تو دوبارہ حملہ کریں گے: صدر ٹرمپ
دنیا - 05 جنوری 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
ائیرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو وینزویلا کے تیل اور دیگر قدرتی وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے، بصورت دیگر دوسرا حملہ خارج از امکان نہیں۔
انہوں نے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے درست فیصلے نہ کیے تو انہیں صدر مادورو سے بھی زیادہ سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا ممکن ہے امریکی مداخلت کا آخری ملک نہ ہو، جبکہ انہوں نے گرین لینڈ کو امریکی دفاع کے لیے ضروری قرار دیا۔
امریکی صدر نے کیوبا، کولمبیا اور میکسیکو کو بھی تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو امریکا کارروائی پر مجبور ہو سکتا ہے۔
بھارت سے متعلق گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جانتے تھے کہ روسی تیل کی خریداری پر وہ ناخوش ہیں، تاہم امریکا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے روسی دعوؤں کو بھی مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ یوکرین نے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش کی ہے۔
دیکھیں

