ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، فائنل میں رسائی

news-banner

کھیل - 04 مارچ 2026

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 

میچ کولکتہ میں کھیلا گیا، جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 

جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ 

 

مارکو یانسن 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ڈیوالڈ بریوس نے 34 اور ٹرسٹن اسٹبز نے 29 رنز اسکور کیے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے صرف 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ 

 

اوپنر فن ایلن نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے صرف 33 گیندوں پر 100 رنز اسکور کیے، جن میں 10 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ ٹم سائفرٹ نے 58 رنز بنائے۔

 

اس سے قبل تیز ترین ورلڈ کپ سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے 2016 میں 47 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

 

ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل ممبئی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔