دنیا - 09 جنوری 2026
سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن آپریشن کا اعلان
پاکستان - 08 جنوری 2026
کراچی میں سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں سرگرم ڈاکوؤں کے خلاف جامع اور سخت آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں پنجاب پولیس کے تعاون کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے، جبکہ خود کو ناقابلِ شکست سمجھنے والے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی جائیں گی۔
وزیر داخلہ کے مطابق نامی گرامی اور ٹارگٹڈ ملزمان کے خلاف براہِ راست ایکشن لیا جائے گا، تاہم جو افراد رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالیں گے انہیں قانونی دائرے میں آ کر مقدمات کا سامنا کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے، جو امن و امان کی بہتر صورتحال کا ثبوت ہے۔
ضیا لنجار نے انکشاف کیا کہ صادق آباد کے کچے کے علاقے میں کارروائی کے دوران تین ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا، جن میں شامل ڈاکو میرا لٹھانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
دیکھیں

