پاکستان - 10 جنوری 2026
سندھ حکومت نے ریلوے منصوبوں کے لیے 6.6 ارب روپے کی منظوری دے دی، 6 جدید ٹرینیں خریدنے پر غور
پاکستان - 09 جنوری 2026
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں ریلوے کے جدید منصوبوں کے لیے 6.6 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات میں 858 کلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں 63 ارب 26 کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں نئے ریلوے منصوبے وفاقی حکومت کے تعاون سے شروع کیے جا رہے ہیں اور سندھ حکومت 6 جدید ٹرینیں خریدنے پر غور کر رہی ہے، جس سے صوبے کی 67 فیصد آبادی مستفید ہوگی۔
ملاقات میں کوٹری سے دادو، دادو سے لاڑکانہ، حیدرآباد سے میرپور خاص، روہڑی سے جیکب آباد اور حیدرآباد سے بدین سمیت 6 اہم روٹس کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ روہڑی اسٹیشن کی عالمی معیار کے مطابق تزئین و آرائش کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اور سندھ حکومت کو جدید ٹرینوں کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اشتراک پاکستان ریلوے کی تاریخ میں ایک نیا باب ہوگا، اور سندھ کو ماحول دوست اور معاشی ترقی کو فروغ دینے والا ریلوے نظام فراہم کیا جائے گا۔
دیکھیں

