یو اے ای میں بچوں کے فارمولہ دودھ کی 5 مصنوعات واپسی کے لیے طلب

news-banner

تازہ ترین - 09 جنوری 2026

متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے خدشات کے پیشِ نظر مشہور برانڈ کے بچوں کے فارمولہ دودھ کی پانچ مصنوعات واپسی کے لیے طلب کر لیں۔

 

ایمرٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ (EDE) کے مطابق یہ اقدام رضاکارانہ اور احتیاطی نوعیت کا ہے۔

 

 واپسی کی وجوہات میں Bacillus cereus نامی بیکٹیریا کے معمولی آثار شامل ہیں، جو بعض صورتوں میں cereulide نامی زہریلا مادہ پیدا کر سکتا ہے اور بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

 

اس کمپنی نے پہلے بھی یورپ، افریقہ، ایشیا اور امریکا میں ممکنہ آلودگی کے باعث کچھ بیچز واپس منگوائے تھے۔

 

 کم از کم 37 ممالک، بشمول آسٹریلیا، برازیل، چین، میکسیکو اور جنوبی افریقہ، نے بھی اس برانڈ کے دودھ کے لیے صحت کے انتباہات جاری کیے ہیں۔

 

خلیج کے دیگر ممالک جیسے سعودی عرب، کویت اور قطر نے بھی اس دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کی ہے۔

 

 ماہرین نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ اگر بچے میں شدید یا مسلسل قے، اسہال یا غیر معمولی سستی ظاہر ہو تو فوری طور اسپتال جائیں۔

 

 یو اے ای میں ابھی تک اس دودھ کے استعمال سے کسی بچے میں بیماری کی تصدیق نہیں ہوئی۔