عطا تارڑ کی کے پی حکومت پر سخت تنقید، خواتین کو نشانہ بنانا بزدلی قرار، معیشت میں بہتری کا دعویٰ

news-banner

پاکستان - 09 جنوری 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کی آڑ میں خواتین کو نشانہ بنانا شرمناک اور بزدلی کی علامت ہے۔

 

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام بہادر اور باوقار ہیں، مگر صوبے میں نفرت انگیز سیاست مسلط ہے۔


انہوں نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے اور ریاست آخری دم تک دہشت گردوں کا تعاقب کرے گی۔


عطا تارڑ نے معاشی اشاریوں میں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بائیکاٹ کی اپیلیں مسترد کر کے ریکارڈ ترسیلات بھیجیں، اسٹاک ایکسچینج مضبوط ہوئی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

 

 ان کے مطابق وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔