پاکستان - 10 جنوری 2026
سام سنگ کا نیا فولڈ ایبل فون: موبائل، ٹیبلیٹ اور منی لیپ ٹاپ ایک ہی ڈیوائس میں
تازہ ترین - 09 جنوری 2026
سام سنگ نے حال ہی میں ایک ایسا جدید فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس نے اپنی منفرد ڈیزائن اور جدید خصوصیات کے باعث دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ فون صرف ایک اسمارٹ فون نہیں بلکہ اس کی کثیر زاویوں سے فولڈ ہونے والی لچکدار اسکرین اسے ایک وسیع ڈیجیٹل ورک اسپیس میں تبدیل کر دیتی ہے۔
اس ڈیوائس پر صارف بیک وقت متعدد ایپس استعمال کر سکتا ہے، بالکل ایسے جیسے کمپیوٹر اسکرین پر کئی ونڈوز کھلی ہوں۔
مزید یہ کہ فون کو بلوٹوتھ کی بورڈ اور ماؤس سے منسلک کیا جا سکتا ہے، جو اسے عملی طور پر ایک منی لیپ ٹاپ بنا دیتا ہے۔
فون میں گوگل کا جدید Gemini اسمارٹ اسسٹنٹ بھی شامل ہے، جو ایپس کے درمیان تیزی سے سوئچنگ اور کام کی بہتر ترتیب میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مکمل طور پر کھلنے پر یہ فون نہایت پتلا نظر آتا ہے، جبکہ فولڈ ہونے پر اس کی موٹائی دو فونز کے برابر محسوس ہوتی ہے۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ نیا فولڈ ایبل فون پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور ہموار تجربہ فراہم کرتا ہے۔
فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے بھی یہ فون خاص ہے، کیونکہ اس کے کیمرے تقریباً Galaxy S25 Ultra جیسے اعلیٰ معیار کے ہیں۔
اگرچہ کمپنی نے قیمت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ماہرین کے مطابق اس کی قیمت 2000 سے 2500 امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔
سام سنگ کے مطابق یہ فون خاص طور پر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو موبائل کو کام، تخلیقی سرگرمیوں اور پروڈکٹیوٹی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
یہ انوکھا فولڈ ایبل فون حال ہی میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے ایک ٹیکنالوجی شو میں پیش کیا گیا، جبکہ اس کی محدود تعداد جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔
دیکھیں

