بابر اعظم کی بگ بیش لیگ میں جدوجہد، مارکس اسٹوئنس کی طنزیہ گفتگو موضوعِ بحث بن گئی

news-banner

کھیل - 09 جنوری 2026

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اس وقت آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے ایکشن میں ہیں، تاہم حالیہ میچ میں ان کی کارکردگی اور ایک واقعہ خاصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

میلبرن اسٹارز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم 17 رنز بنا کر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

 

 آؤٹ ہونے سے کچھ لمحے قبل اسٹوئنس کو بابر اعظم کے قریب آ کر طنزیہ جملے کستے دیکھا گیا، جس کی آواز اسٹمپ مائیک کے ذریعے براہِ راست نشر ہو گئی۔

 

اسٹمپ مائیک پر مارکس اسٹوئنس کو کہتے سنا گیا کہ،


"بابر، اب جانے کا وقت آ گیا ہے"۔


بعد ازاں بابر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد بھی اسٹوئنس کی جانب سے مزید جملے کہے گئے، تاہم میدان میں شور کے باعث وہ واضح طور پر سنائی نہ دے سکے۔

 

واضح رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 2 نصف سنچریز اسکور کی ہیں۔

 

 تاہم یہ نصف سنچریز بگ بیش لیگ کی تاریخ کی سست ترین نصف سنچریز میں شمار کی جا رہی ہیں۔ باقی 5 میچز میں بابر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔