پاکستان - 10 جنوری 2026
یوٹیوب نے سرچ فلٹرز میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرا دیں، شارٹس اور ویڈیوز الگ دکھائی جائیں گی
تازہ ترین - 09 جنوری 2026
یوٹیوب نے صارفین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سرچ فلٹرز میں اہم اپ ڈیٹس متعارف کرادی ہیں، جس کا مقصد سرچ نتائج کو آسان اور کم الجھا ہوا بنانا ہے۔
نئی اپ ڈیٹس کے تحت شارٹس، طویل ویڈیوز اور لائیو مواد کو الگ الگ اور واضح انداز میں دکھایا جائے گا، تاکہ صارفین اپنی مطلوبہ ویڈیوز جلدی اور آسانی سے تلاش کر سکیں۔
اس اپ ڈیٹ کی سب سے نمایاں تبدیلی نئے “ویڈیو ٹائپ فلٹر” کا اضافہ ہے، جس کے ذریعے صارفین یوٹیوب شارٹس اور عام ویڈیوز میں فرق آسانی سے کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ “Sort By” کا نام تبدیل کرکے “Prioritise” کر دیا گیا ہے اور “View Count” فلٹر کی جگہ “Popularity” آپشن شامل کیا گیا ہے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ سرچ نتائج اب صرف ویوز کی تعداد پر نہیں بلکہ ویڈیو کی متعلقہ اور صارف کے لیے مفید ہونے کی بنیاد پر بھی رینک کیے جائیں گے۔ اس طرح کم ویوز والی مگر متعلقہ ویڈیوز بھی بہتر رینک حاصل کر سکیں گی۔
یہ تبدیلی خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو ٹیوٹوریلز، خبریں یا تفریحی مواد باقاعدگی سے سرچ کرتے ہیں۔
دیکھیں

