خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک

news-banner

پاکستان - 10 جنوری 2026

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔

 

 ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں مزید 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

 

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

 

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

 

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائیوں پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔