پاکستان - 10 جنوری 2026
شدید سردی: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے پر غور، آج حتمی فیصلہ متوقع
تازہ ترین - 10 جنوری 2026
سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے اسکولوں میں چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھائی جا سکتی ہیں۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے آج سہ پہر 3 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں محکمہ موسمیات کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم کے باعث والدین کی جانب سے بھی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
وزیر تعلیم نے اس مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور چھٹیوں میں توسیع سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہی کیا جائے گا۔
دیکھیں

