ملک بھر میں سرد اور خشک موسم، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان

news-banner

تازہ ترین - 10 جنوری 2026

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کی توقع ہے۔

 

 پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہ سکتی ہے، جبکہ خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

 

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم رات اور صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

 

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے ساتھ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی متوقع ہے۔ 

 

سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔