علاقائی ناکامیوں کے بعد بھارت نے امریکی سفارت کاری کی بحالی کے لیے لابنگ فرمز پر انحصار شروع کر دیا

news-banner

دنیا - 10 جنوری 2026

علاقائی تنازعات اور فوجی ناکامیوں کے بعد بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کی بحالی کے لیے امریکا میں لابنگ فرمز پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

 امریکی تحقیقی ادارے اوپن سیکرٹس اور بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کے اس اقدامات کی تفصیلات سامنے لائی ہیں۔

 

اوپن سیکرٹس کے مطابق 2025 میں بھارت نے اپنے مسخ شدہ وقار کو بحال کرنے کے لیے متعدد لابیسٹ ہائر کیے۔

 

 بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم BGR Group کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کیے تاکہ امریکی پالیسی سازوں پر اثر ڈالے اور اپنی سفارتی ساکھ کو مضبوط کرے۔

 

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق “آپریشن سندور” میں ذلت آمیز ناکامی کے بعد بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے کے لیے امریکی لابنگ فرموں کے ذریعے سرگرمیاں شروع کیں۔ 

 

بھارت نے آپریشن سندور سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا بھی پھیلانے کی کوشش کی۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی وفد نے امریکی حکام سے ملاقاتیں کروانے کے لیے SHW لابنگ فرم کو سالانہ 1.8 ملین ڈالر ادا کیے، جبکہ Mercury Public Affairs کو سہ ماہی 75 ہزار ڈالر پر ہائر کیا گیا۔