پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کا پروگرام شروع

news-banner

تازہ ترین - 10 جنوری 2026

پاکستان میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی۔

 

اہم نکات:

 

  • وفاقی سیکریٹری صحت نے بتایا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کینسر کے مریض مفت ادویات حاصل کریں گے۔
  •  
  • ادویات حکومت پاکستان اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی Roche کے تعاون سے فراہم کی جائیں گی۔
  •  
  • پانچ سالہ معاہدے کے تحت PIMS اسپتال میں ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔

 

  • وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور Roche کے ایم ڈی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
  •  

وزیر صحت کا بیان:

 

  • پاکستان میں 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ مختلف بیماریوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
  •  
  • کینسر کا علاج مہنگا ہے، ایک مریض پر پانچ سال میں تقریباً 98 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
  •  
  • اس پروگرام کے تحت 741 مریضوں کو فی مریض تقریباً 1 کروڑ روپے کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر۔
  •  
  • علاج کی سہولت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریض PIMS اسپتال میں دستیاب ہوگی۔