پاکستان - 10 جنوری 2026
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 11 خوارج مارے گئے، اعلیٰ قیادت کا خراجِ تحسین
پاکستان - 10 جنوری 2026
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جس پر ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے افسران اور جوانوں کی جرأت و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی جدوجہد جاری رہے گی، اور قوم کے جان و مال کے تحفظ میں فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار نہایت قابلِ ستائش ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب کارروائیوں پر افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ بلا تعطل جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے بہادر جوان دن رات ملک دشمن عناصر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں خوارج کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی اور قوم کی مکمل حمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
دیکھیں

