پاکستان - 10 جنوری 2026
موسم اور آپریشنل مسائل: 4 پروازیں منسوخ، 67 پروازیں تاخیر کا شکار
پاکستان - 10 جنوری 2026
موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 4 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 67 دیگر پروازیں تاخیر کا شکار رہی ہیں۔
شیڈول کے مطابق پشاور اور دوحہ کے درمیان غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ لاہور اور مشہد کے درمیان بھی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
قومی ایئر لائن کی آپریشنل وجوہات کی بناء پر 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 27 پروازیں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔ پشاور میں 6، ملتان میں 5، کراچی میں 16 اور لاہور میں 10 پروازیں تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔
دیکھیں

