پاکستان - 12 جنوری 2026
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک
پاکستان - 12 جنوری 2026
سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور بنوں پولیس نے میراخیل کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت سہیل عرف سنگری اور اسماعیل عرف عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس چیک پوسٹ شیخ لنڈک اور فتح خیل پر حملوں میں ملوث تھے، جن میں آٹھ پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملوں اور زیرِ تعمیر ریسکیو 1122 کی عمارت پر آئی ای ڈی حملے میں بھی ملوث رہے۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک پستول، متعدد کارتوس، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا کارڈ برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیموں کو شاباش دی۔
آئی جی کے پی نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر جوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
دیکھیں

