پنجاب شدید سردی اور گھنی دھند کی لپیٹ میں، بھکر میں پارہ 2 ڈگری تک گر گیا

news-banner

تازہ ترین - 12 جنوری 2026

پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ مختلف شہروں میں گھنی دھند نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ 

 

بھکر میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے سے شہری گھروں تک محدود ہو گئے ہیں اور خشک سردی کے باعث نزلہ، زکام اور کھانسی جیسے موسمی امراض میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 

 طبی ماہرین نے شہریوں کو گرم لباس پہننے اور بچوں و بزرگوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 

دوسری جانب ستیانہ، ساہیوال، خوشاب اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس سے سڑکیں ویران اور ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

 

 موٹروے اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی سست روی کے پیش نظر موٹروے پولیس نے فوگ لائٹس کے استعمال، رفتار کم رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔