کاروبار - 12 جنوری 2026
دھرندھر فلم کی شوٹنگ لوکیشنز کا راز: کراچی اور لیاری ممبئی میں تخلیق کیے گئے
انٹرٹینمنٹ - 12 جنوری 2026
رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی سپر ہٹ اسپائی تھرلر فلم دھرندھر نہ صرف اپنی کہانی، مکالموں اور اداکاری کی وجہ سے مقبول ہے بلکہ اس کی شوٹنگ لوکیشنز بھی شائقین کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہیں۔
ہدایت کار آدتیہ دھر نے بنکاک، تھائی لینڈ میں جولائی 2024 سے شوٹنگ کا آغاز کیا، جہاں پاکستانی شہری علاقوں کی عکاسی کے لیے سیٹس بنائے گئے اور ہائی اوکٹین ایکشن سین فلمائے گئے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ فلم میں دکھایا گیا کراچی اور لیاری ممبئی کے مادھ آئی لینڈ میں تخلیق کیا گیا، جس نے تنگ گلیوں اور عمارتوں کے ڈیزائن سے ناظرین کو حقیقت کا احساس دلایا۔
فلم کے کئی اندرونی سین فلمستان اسٹوڈیوز میں فروری 2025 میں شوٹ کیے گئے، جبکہ ڈومبیولی کے منکولو برج اور پنجاب کے امرتسر و لدھیانہ کے لوکیشنز نے کہانی کے جذبات اور تنہائی کے مناظر کو حقیقی ماحول فراہم کیا۔
سب سے مشکل مرحلہ لداخ میں آگیا، جہاں سخت موسم اور بلند پہاڑی علاقوں کے باوجود شوٹنگ مکمل کی گئی۔
دلچسپ طور پر، پارلے کی گولڈن ٹوبیکو فیکٹری میں فلمائے گئے گانے نے فلم کے سنجیدہ ماحول میں رنگ اور توانائی کا اضافہ کیا۔
فلم نے صرف 35 دنوں میں دنیا بھر سے 1,233 کروڑ روپے کا بزنس کیا، حالانکہ خلیجی ممالک میں اس پر پابندی ہے۔
دیکھیں

