ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

news-banner

پاکستان - 12 جنوری 2026

ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 24 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے۔

 

 ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 9 کارروائیاں کی گئیں، جن میں 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 258.94 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔

 

کارروائیوں کے دوران ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں سے آئس، ہیروئن، افیون، چرس اور ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔

 

 اے این ایف کے مطابق تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔