دنیا - 12 جنوری 2026
صدر ٹرمپ: ایران مذاکرات چاہتا ہے، طاقتور آپشنز پر غور جاری
دنیا - 12 جنوری 2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے اور مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کا انتظام کیا جا رہا ہے اور امریکہ ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ ایران ہماری ریڈ لائن عبور کر رہا ہے اور ایران کے خلاف طاقتور آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کو فوج نگرانی میں دیکھ رہی ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ امریکہ ایران میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے بات کرے گا۔
انہوں نے وینزویلا کی قیادت کے ساتھ بھی تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات ہو گی۔
ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں اور بڑھتی بدامنی پر بھی بات کی، کہا کہ امریکی فوجی مداخلت کا مطلب ایران میں فورسز اتارنا نہیں، بلکہ عوام کی مدد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے کچھ شہروں میں حکومت کے خلاف عوام قابض ہیں اور ایرانی عوام اپنی طویل بدسلوکی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف جاری مظاہروں میں توڑ پھوڑ ہوئی، مساجد اور ہسپتال نقصان پہنچے اور 217 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دیکھیں

