پاکستان - 12 جنوری 2026
امریکا میں پہلی الیکٹرک اڑن کار کی تیاری شروع، الیف ماڈل اے فضاؤں میں اڑان بھرنے کو تیار
تازہ ترین - 12 جنوری 2026
امریکی کمپنی الیف ایروناٹکس نے اپنی فیکٹری میں دنیا کی پہلی الیکٹرک اڑن کار الیف ماڈل اے کی باقاعدہ پروڈکشن شروع کر دی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ جدید گاڑی شہری ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور مسافروں کو کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچائے گی۔
یہ 385 کلوگرام وزنی اڑن کار دو مسافروں کو لے کر تقریباً 117 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے اور ایک چارج پر 110 میل تک فاصلہ طے کر سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس میں نصب آٹھ طاقتور پروپلر اسے فضا میں اڑنے کے قابل بناتے ہیں، جبکہ سڑک پر چلتے ہوئے یہ گاڑی 200 میل تک سفر کر سکتی ہے۔
اگرچہ اس جدید اڑن کار کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ رکھی گئی ہے، اس کے باوجود کمپنی کو اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں امریکا کی فضاؤں میں یہ اڑن کاریں عام نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔
دیکھیں

