فون چوری کا واقعہ، رشنا خان نے ترکیہ نہ جانے کی وجہ بتا دی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 12 جنوری 2026

پاکستانی شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رشنا خان نے ترکیہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا۔

 

 انہوں نے بتایا کہ برفباری کے دوران ویڈیو بنانے کے بعد جب انہوں نے فون جیب میں رکھا تو چند منٹ بعد ہی وہ غائب ہوگیا۔

 

 رشنا خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کبھی اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں ہوا، مگر ترکیہ میں ہونے والا یہ واقعہ انہیں اتنا متاثر کر گیا کہ وہ دوبارہ وہاں جانے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔