قومی اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ

news-banner

پاکستان - 12 جنوری 2026

قومی اسمبلی کا آج شروع ہونے والا اجلاس جمعہ 23 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔

 

 یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

 

 اجلاس میں موجودہ پارلیمانی اجلاس کے دوران قانون سازی، وقفۂ سوالات اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

 

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی اور دیگر قومی اسمبلی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔