پاکستان - 13 جنوری 2026
بنوں میں امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق
پاکستان - 13 جنوری 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے ارکان گلبدین لنڈائی ڈاک کے مقام پر ہونے والے جرگے میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
دیکھیں

