راولپنڈی اور عارف والا میں گیس لیکیج کے واقعات، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

news-banner

پاکستان - 13 جنوری 2026

راولپنڈی کے فیز 7 میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں تین خواتین جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ ایک خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

 

دوسری جانب عارف والا میں گیس سلنڈر سے لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ والد شدید زخمی ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں گیس سلنڈر کے ذریعے چولہے پر کھانا بنایا جا رہا تھا۔