طیفی بٹ کے بہنوئی قتل کیس: امیر فتح کی عبوری ضمانت 22 جنوری تک منظور

news-banner

پاکستان - 13 جنوری 2026

لاہور ہائی کورٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت 22 جنوری تک منظور کر دی ہے۔

 

 جسٹس امجد رفیق کی سربراہی میں سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

 

عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی دی۔ 

 

سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے پوچھا کہ ملزم کہاں ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ امیر فتح عدالت کے اطراف میں موجود ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

 

عدالت اور وکیل کے درمیان بحث کے دوران جسٹس نے حکم دیا کہ ایس پی سیکیورٹی ملزم کو عدالت میں پیش کریں تاکہ ریکارڈ اور حاضری کی کارروائی مکمل ہو سکے۔