پاکستان - 13 جنوری 2026
بنگلہ دیش: نیشنلسٹ پارٹی کے کارکن کی سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ہلاکت، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز
دنیا - 13 جنوری 2026
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) سے تعلق رکھنے والے مقامی کارکن محمد شمس الزمان عرف ‘ڈبل’ کی سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہلاکت کے بعد حکام نے واقعے کی اعلیٰ سطحی داخلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISP R) کے مطابق کارروائی 12 جنوری کی رات 11 بجے جِیبان نگر اپازیلہ، ضلع چوادانگا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں علاقے میں غیر قانونی اسلحے کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
کارروائی کے دوران محمد شمس الزمان کو ہیلتھ کمپلیکس کے قریب واقع ایک فارمیسی سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک 9 ایم ایم پستول، ایک میگزین اور چار کارتوس برآمد ہوئے۔ کارروائی کے بعد زیرِ حراست شخص اچانک بیمار اور بے ہوش ہو گیا، جسے فوری طور پر ہیلتھ کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں رات 12 بج کر 25 منٹ پر اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔
فوجی حکام نے واقعے کو “غیر متوقع، افسوسناک اور ناقابلِ قبول” قرار دیا ہے اور کیمپ کمانڈر سمیت تمام اہلکاروں کو واپس کینٹونمنٹ بلا لیا گیا ہے۔
سینئر سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران اگر کسی اہلکار کی ذمہ داری ثابت ہوئی تو فوجی قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
دیکھیں

